URDU NEWS

ادویہ ساز کمپنیوں کا حکومت سے دوائیں 38.5 فیصد مہنگی کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں ادویات کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا، متعدد ادویات دستیاب نہیں،فاروق بخاری
کراچی:ادویہ ساز کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم نے حکومت سے دوائیں 38.5 فیصد مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ادویہ ساز کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم ای)کے چیئرمین فاروق بخاری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ادویات کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا، متعدد ادویات دستیاب نہیں، بلیک مارکیٹنگ کا کام شروع ہو گیا ہے۔
چیئرمین پی پی ایم اے نے کہا کہ فارما کمپینوں کے لئے دواں کی پیداوار مشکل سے مشکل ہوتی جارہی ہے، 2 ماہ سے دوا ساز کمپینوں کی سپلائی چین متاثر ہے، اس کی وجہ بینکوں کی جانب سے ایل سی نہ کھولنا اور ڈالر مہنگا ہونا ہے۔فاروق بخاری نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ملک کی 40 سے زائد دوا ساز کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے، کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں اپنی پیداوار بند کرچکی ہیں۔چیئرمین پی پی ایم اے نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ انڈسٹری کو بچائیں، دواں کی قیمتیں کم از کم 38.5 فیصد مہنگی کی جائیں۔