URDU NEWS

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران مچھلی کی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آبا:رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران مچھلی کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 39.65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اکتوبر 2022 کے دوران سمندری غذا کی برآمدات سے ملک نے 134.596 ملین ڈالر کمائے جبکہ جولائی تا اکتوبر2021 میں 96.384 4 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں تقریباً 39.65 کی نمو ظاہر کی گئی ہے۔مقدار کے لحاظ سے مچھلی کی برآمدات 40.93 فیصد بڑھ کر گزشتہ سال کے 36,088 میٹرک ٹن سے بڑھ کر گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ میں 50,859 میٹرک ٹن ہوگئیں۔سالانہ بنیادوں پر سمندری خوراک کی برآمدات اکتوبر 2022 میں 38.65 فیصد بڑھ کر 54.662 ملین ڈالر ہوگئیں جو اکتوبر 2021 کے دوران 39.425 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں۔برآمدات میں مقدار کے لحاظ سے بھی 38.74 اضافہ دیکھا گیا جو گزشتہ سال 14,544 میٹرک ٹن سے بڑھ کر اس سال 20,179 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران تجارتی سامان کی مجموعی برآمدات 0.94 فیصد اضافے سے 9.549 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 9.460 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں۔