URDU NEWS

زرعی اوردیگرکیمکلز کی درآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر1 فیصدکی کمی ریکارڈ

اسلام آباد:ملک میں زرعی اوردیگرکیمکلز کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر1 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبرتک کی مدت میں زرعی اوردیگرکیمکلز کی درآمدات پر2469 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں زرعی اوردیگرکیمکلز کی درآمدات کاحجم 2435 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
ستمبرمیں زرعی اوردیگرکیمکلز کی درآمدات کاحجم 782 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 5.3 فیصدکم ہے،گزشتہ سال ستمبرمیں زرعی اوردیگرکیمکلز کی درآمدات کاحجم 826 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔