صوبائی وزیرلائیوسٹاک سے پاکستان ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات۔ وفد میں صدر ایسوسی ایشن شاکرعمرگجر اور لائیو سٹاک فارمرز شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران ایسوسی ایشن کی جانب سے لائیو سٹاک سیکٹر،لمپی سکن بیماری اور محکمانہ سہولیات بارے تجاویز و سفارشات پیش کی گئیں۔
وزیرلائیوسٹاک نے وفد کو محکمانہ ترجیحات اور لائیو سٹاک سیکٹر کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات بارے تفصیلا بتایا۔صوبائی وزیر نے وفد کو لمپی سکن بیماری اور فلڈ ریلیف اقدامات بارے اعتماد میں لیا۔فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لمپی سکن کنٹرول بارے محکمانہ اقدامات کی تعریف۔صدر ایسوسی ایشن شاکر عمر گجر نے کہا کہ ملکی لائیو سٹاک سیکٹر میں صوبہ پنجاب بڑے بھائی کا مقام رکھتاہے۔ امراض کی روک تھام، بریڈ امپروومنٹ اور شعبہء لائیو سٹاک کی بہتری میں پنجاب سے بھرپور تعاون کی امید رکھتے ہیں۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے جانوروں کی خوراک کے اجناس کی برآمد پر پابندی کی سفارش بھی پیش کی گئی۔
اس موقع پر سردار شہاب الدین صوبائی وزیر لائیوسٹاک نے کہا کہ لمپی سکن بیماری بارے محکمانہ اقدامات کو مُلکی و غیر مُلکی اداروں نے سراہا ہے۔ 6 ملین لمپی سکن ویکسین امپورٹ بارے اقدامات کا آغاز ہوچکاہے۔ بیماری کی نئی لہر آنے سے پہلے تمام مویشیوں کو ویکسین کرچکے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدمات کی بہترین فراہمی، فارمرز کی رہنمائی اور بیماریوں کی روک تھام بارے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ فارمرز، ایسوسی ایشنز اور محکمہ مل کر لائیوسٹاک سیکٹر کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں۔ ملاقات میں ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔