URDU NEWS

گزشتہ مالی سال کے دوران چین کوپاکستانی برآمدات میں 36 فیصد،درآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ

پاکستان اورچین کے درمیان تجارت کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، گزشتہ مالی سال کے دوران چین کوپاکستان کی برآمدات میں 36 فیصد اورچین سے درآمدات میں 30 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 2.781 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2021 کے مقابلہ میں 36.08 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2021 میں چین کوبرآمدات سے ملک کو2.043 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،جون میں چین کوپاکستانی برآمدات کاحجم 238.24 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 12.78 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جون میں چین کوپاکستانی برآمدات کاحجم 211.23 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران چین سے درآمدات میں 30.03 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، مالی سال 2022 میں چین سے 17.29 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جومالی سال 2021 میں 13.30 ارب ڈالرتھیں، جون میں چین سے درآمدات پر1.607 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 14.79 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جون میں چین سے 1.845 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔