ملک سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر28 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو18.42 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2021 کے مقابلہ میں 28 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2021 میں پیٹرولئیم مصنوعات کی برآمدات کاحجم 14.41 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
جون میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر24 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، جون 2022 میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.803 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جون میں 1.459 ارب ڈالرتھا۔
مئی کے مقابلہ میں جون میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 17 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، مئی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.537 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوجون میں بڑھ کر1.803 ارب ڈالرہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر27 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔