URDU NEWS

سی پیک فریم ورک کے تحت پاک چین زرعی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا،پلاننگ کمیشن

سی پیک فریم ورک کے تحت پاک چین زرعی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق سی پیک زرعی تعاون کے ذریعے ملکی پیداوار کو بڑھانے کے لیے جدید کاشتکاری کے ذریعے سے غذائی تحفظ کے بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کو مدد ملے گی۔پاکستان نے غذائی تحفظ کو قومی سلامتی کے ایک اہم جزو کے طور پر تسلیم کیا ہے اور زرعی شعبے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے ذریعے زرعی تجارت کو آگے بڑھایا جا رہا ہے جسے سی پیک کے فریم ورک کے تحت تقویت دی جائے گی۔