URDU NEWS

سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کااپنے اثاثہ جات کو محفوظ اور کارآمد بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

اسلام آباد(اے پی پی):ٹیکسٹائل برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 25.43فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں جولائی تا مارچ پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت عبدالکریم خان تورڈھیر کی ہدایات پہ سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ نے اپنے اثاثہ جات کو محفوظ کرنے اور کارآمد بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ اور انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں ایک معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت انجنئیرنگ یونیورسٹی پشاور سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کو سمال انڈسٹریز اسٹیٹ پشاور میں 74مرلے پلاٹ پر کمرشل پلازہ تعمیر کرنے کے لئے PC1 ماسٹر پلان، فنانشل فیزیبلٹی سٹڈی،سٹرکچر اور ٹینڈر ڈاکومینٹیشن میں مدد دے گی اس حوالے سے دونوں اداروں کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر سید ظفر علی شاہ منیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ اور ڈاکٹر قیصر علی پرووائیس چانسلر انجیئرنگ یونیورسٹی پشاور نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت و ترجمان سرمایہ کاری عبدالکریم خان تورڈھیر کی سربراہی میں دستخط کئے اس موقع پہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر زوالفقار علی صاحبزادہ اور جائنٹ ڈائریکٹر صفدر عباس آفریدی بھی موجود تھے۔

Leave a Comment