URDU NEWS

پاکستان ہائی برڈ بیجوں کے استعمال سے چاول کا چوتھا بڑا برآمدی ملک بن چکا ہے،سی ای این

اسلام آباد(اے پی پی):پاکستان ہائی برڈ بیجوں کے استعمال سیچاول کا چوتھا بڑا برآمدی ملک بن چکا ہے۔چائینہ اکنامک نیٹ (سی ای این) کی رپورٹ کے مطابق قبل ازیں پاکستان چاول برآمد کرنے والا دنیا کا ساتواں بڑا ملک تھا تاہم چین کی معاونت سے زرعی شعبہ میں زیادہ پیداوار اور بیماریوں کے خلاف بھرپور مذاحمت کے حامل ہائی برڈ بیجوں کے استعمال سے پاکستان چاول برآمد کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہائی برڈ بیج کے استعمال سے چاول کی پیداوار میں 50تا80فیصد اضافہ ہوا ہے اور اسکی پراسیسنگ کے معیار میں بھی 10فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔