URDU NEWS

شہر میں قائم4 گندم خریداری مراکز پر 18 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے، ڈی سی لاہور

لاہور (اے پی پی) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ شہر بھر میں قائم گندم خریداری مراکز پر 18 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار رکھ چھبیل اور برکی گندم خریداری مراکز کے دورہ کے دوران کیا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہو نے گندم خریداری مراکز پر جاری کردہ باردانہ کی تفصیلات،گندم کی کوالٹی اور لوڈنگ میکانزم کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور نے کہاکہ لاہور شہر میں چار گندم خریداری مراکزرکھ چھبیل، برکی، کاہنہ اور رائیونڈقائم کئے گئے ہیں۔ان چاروں مراکز پر 18 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ٹارگٹ ہے۔ابھی تک *10992 میٹرک ٹن گندم خرید لی گئی ہے’باقی ٹارگٹ کے حصول کے لئے گندم خریداری کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ باردانہ کا اجرا سو فیصد کیا جا چکا ہے۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ قرہ العین ظفر کو گندم خریداری کے ٹارگٹ کو جلد از جلد پورا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی سی لاہور نے کسانوں کسانوں کو رقم کی ادائیگی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز تک موصول ہونے والی گندم کی ادائیگی کو کلئیر کر دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہونے رکھ چھبیل اور برکی گندم خریداری مراکز کی انتظامیہ اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکے کام کو سراہا اور کہا کہ آئندہ بھی گندم خریداری کے ٹارگٹ کے حصول کے لئے جانفشانی سے کام کریں تاکہ لاہور کا ٹارگٹ 18 ہزار میٹرک ٹن آسانی سے پورا کیا جا سکے۔