URDU NEWS

لمپی اسکین بیماری سے ہلاک جانوروں کی تعداد 259 ہوگئی

کراچی (این این آئی) جانوروں میں جلدی بیماری لمپی اسکین کا سلسلہ برقرار ہے، صوبائی ٹاسک فورس نے لمپی اسکن بیماری کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ٹاسک فورس کے مطابق لمپی اسکین بیماری سے مرنے والے جانوروں کی تعداد 259 ہوگئی، بیماری سے ایک روز میں مزید 4 جانور مرگئے، بیمار جانوروں کی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہوگیا۔بیماری میں مبتلا جانوروں کے 442 نئے کیس سامنے آئے ہیں، بیمار جانوروں کی تعداد 29 ہزار 704 سے تجاوز کرگئی، کراچی میں سب سے زیادہ 16 ہزار951،ٹھٹھہ 4 ہزار571 حیدرآباد753,سجاول 323،ٹنڈو محمد خان841، بدین955،سانگھڑ815،مٹیاری213،بے نظیر آباد 529، خیر پور681،قمبر شہداد کوٹ563،دادو300،جامشورو520، تھانہ بولا خان910،چڈکیو348گائے جلدی بیماری سے متاثر ہو چکی ہیں۔وائرس سے مرنے والے جانوروں کی تعداد کراچی میں 31،ٹھٹھہ میں 46، حیدرآباد میں 14،سجاول میں 14،ٹنڈو محمد خان میں 8،بدین میں 8،تھر پار کر1،سانگھڑ میں 11،مٹیاری میں 4،بے نظیر آباد میں 10،خیر پور میں 28،قمبر شہداد کوٹ میں 11،دادو میں 2،جامشورومیں 24، تھانہ بولا خان میں 36،،چڈ کیو7 اور جوہی میں 2ہے۔