URDU NEWS

پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ نجی کمپنی کی جانب سے اردن پہنچا دی گئی ہے، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا بیان

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ نجی کمپنی کی جانب سے اردن پہنچا دی گئی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نجی کمپنی اس ضمن میں مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی منڈیوں تک غیر روایتی برآمدات کی ترویج کے لیے وزارت تجارت کوشاں ہے، دیگر برآمد کنندگان کو بھی اپنی مصنوعات میں تنوع اور نئی مارکیٹ تک رسائی کے لیے کوشش کرنی ہوگی۔