پام آئل کی قومی درآمدات میں اکتوبر 2021 کے دوران ماہانہ بنیاد پر20 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادشمار کے مطابق ستمبر 2021 کے دوران پام آٗئل کی درآمدات کا حجم 52.8 ارب روپے رہا تھا تاہم اکتوبر کے دوران کم ہوکر 42.3 ارب ڈالر تک آگیا،اس طرح ستمبر 2021 کے مقابلے میں اکتوبر کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات کے حجم میں 10.5 ارب روپے یعنی 20 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔