پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میں اگست کے آخری دن میٹلز، ا نرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 6.128 بلین روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 5,747 رہی۔سب سے زیادہ سودے کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 1.521بلین روپے رہی۔ جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.333 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.305 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.059 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 348.051ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 195.866 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 182.224بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 150.936 ملین رو پے، کاپر کے سودوں کی مالیت 51.535 ملین رو پے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 50.976 ملین روپے اور جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 18.413 ملین رو پے رہی۔ایگری کلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 22 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17.179ملین روپے رہی۔