URDU NEWS

غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10کروڑ28 لاکھ ڈالرکی کمی

مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر24ارب41کروڑ49لاکھ ڈالرسے گھٹ کر24ارب31کروڑ21لاکھ ڈالررہ گئے،سٹیٹ بنک
غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ28 لاکھ ڈالرکی کمی ہوگئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق2جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر24ارب41کروڑ49لاکھ ڈالرسے گھٹ کر24ارب31کروڑ21لاکھ ڈالررہ گئے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر2 کروڑ55 لاکھ ڈالرز کی کمی سے17ارب 20کروڑ56لاکھ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر7کروڑ73لاکھ ڈالر کی کمی سے 7 ارب 10 کروڑ65لاکھ ڈالرزرہ گئے۔