URDU NEWS

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے 8سے16مئی کے دوران 1770ایکسپورٹ اورینٹیڈ فیکٹریز بشمول 1400الائیڈ /سپورٹ انڈسٹریز کو پاکستان بھر میں سہولت فراہم کی

اس ماہ کے دوران2بلین امریکی ڈالر سے زائد کا برآمدی ہدف حاصل کیا گیا جبکہ اس عرص میں ان کی فیکٹریوں میں 10 لاکھ سے زائد مزدوروں کی ملازمت برقرار رکھی
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے 8سے16مئی کے دوران 1770 ایکسپورٹ اورینٹیڈ فیکٹریز بشمول 1400الائیڈ /سپورٹ انڈسٹریز کو پاکستان بھر میں سہولت فراہم کی اس ماہ کے دوران2بلین امریکی ڈالر سے زائد کا برآمدی ہدف حاصل کیا گیا جبکہ اس عرصے میں ان کی فیکٹریوں میں 10 لاکھ سے زائد مزدوروں کی ملازمت برقرار رکھی گئی تھی۔ ٹی ڈی اے پی وزارت تجارت کی رہنمائی اور این سی او سی، صوبائی حکومتوں اور آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 کے ان مشکل اوقات میں برآمدات کے ذریعہ ملک کے معاشی انجن کو چلانے کے اس عظیم مقصد کے لئے اپنی فوکل ٹیموں کے ذریعہ ان کی مدد میں توسیع کی جائے گی۔ ٹی ڈی اے پی کی ٹیمیں عید کی چھٹیوں کے دوران ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کمانے والوں کی سہولت کے لئے دفتر میں حاضر رہی۔