URDU NEWS

روئی کی قیمتیں پچھلے 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی۔روئی کی قیمتیں ریکارڈ اضافے کے ساتھ پچھلے 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔روئی کی قیمت 11 ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی ہے، چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق تقریبا 30 سال بعد نئی ٹیکسٹائل ملز اور پاور لومز کا قیام عمل میں آرہا ہے۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا کہ ٹیکسٹائل ملز کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو کاٹن زونز میں گنے کی کاشت پر پابندی عائد کرنی چاہیے، کاٹن زونز میں گنا کاشت نہ ہو تو سالانہ اربوں ڈالر کی روئی اور خوردنی تیل درآمد نہیں کرنا پڑے گا۔