URDU NEWS

پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں نومبرکے دوران 16.38 فیصد کمی ہوئی ،ادارہ برائے شماریات

نومبر 2020 کے دوران پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں 16.38 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق نومبر 2020 کے دوران درآمدات کا حجم 777.98 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ نومبر 2019 کے دوران پٹرولیم گروپ کی درآمدات کا حجم 930.40 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس طرح نومبر 2019 کے مقابلہ میں نومبر 2020 کے دوران پٹرولیم گروپ کی قومی درآمدات میں 152.42 ملین ڈالر یعنی 16 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔