URDU NEWS

حکومت کا پولٹری انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

انڈوں،مرغی، زندہ چکن،چوزوں کی پیداوار کیلیے انڈوں، گوشت سمیت مجموعی طور پر8 پولٹری مصنوعات کی برآمد پر 0.78 فیصد سے3.12 فیصد تک ڈیوٹی ڈرا بیک کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پولٹری اندسٹری کو فروغ دینے کیلیے انڈوں،مرغی، زندہ چکن،چوزوں کی پیداوار کیلیے انڈوں اور گوشت سمیت مجموعی طور پر8 پولٹری مصنوعات کی برآمد پر 0.78 فیصد سے 3.12 فیصد تک ڈیوٹی ڈرا بیک کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے پولٹری انڈسٹری کو مراعات دینے کے لیے 5 مارچ 2009 کو جاری ہونے والے ایس آر او میں ترامیم کردی ہیں۔ ترمیمی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پولٹری انڈسٹری کی جانب سے انڈوں سے چوزوں کی پیداوار،برائلر چوزوں کی پیداوار کے لیے انڈوں،چکن سمیت دیگر پولٹری مصنوعات کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے109 اقسام کے خام مال کی درآمد سے پیدا ہونے والی 7 اقسام کی پولٹری مصنوعات برآمد کرنے پر 0.78 فیصد سے 3.12 فیصد تک ڈیوٹی ڈرا بیک کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔