URDU NEWS

لمبی جڑ والی فصل گاجر کی اچھی پیداوارکیلئے ریتلی میراز مین کا انتخاب کیاجائے ،محکمہ زراعت

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاہے کہ لمبی جڑ والی فصل گاجر کی کاشت و اچھی پیداوارکیلئے گہری میرا و اگیتی پیداوار کیلئے ریتلی میراز مین کا انتخاب کیاجائے تاہم گاجر دیگر اقسام کی زمین میں بھی کامیابی سے کاشت کی جاسکتی ہے لیکن مذکورہ کاشت کیلئے زمین کی تیاری انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے کیونکہ اگر زمین اچھی طرح تیار نہ ہو اور اس میں مٹی کے ڈلے اور گوبر کی کچی کھاد موجود ہو تو گاجر کی شکل و رنگت پوری طرح نشو ونما نہیں پاتی اس لئے زمین کو خوب گہرائی تک نرم و بھربھرا کرنے کیلئے وتر حالت میں تین سے چار مرتبہ گہرا ہل چلا کر سہاگہ دیناچاہیے۔ انہوںنے کہاکہ گاجر کی کاشت کیلئے ستمبر کا آخری عشرہ انتہائی موزوں ہے تاہم پچھیتی کاشت اکتوبر کےا آخر تک جاری رکھی جاسکتی ہے کیونکہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ یااس سے زیادہ درجہ حرارت پر بیج کااگاﺅ صحیح نہیں رہتا۔کاشتکار ادارہ تحقیقات و سبزیات فیصل آباد کے تجربات کی روشنی میں گاجر کی شاندار فصل کیلئے 6 سے 8 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔ انہوںنے کہاکہ گاجر 100 سی130روز میں پوری طرح تیار ہو جاتی ہے تاہم روز مرہ استعمال کیلئے 80 سے 90 دن کے بعد گاجر کی موٹائی 2 سے 4سینٹی میٹر ہونے پر بھی اسے برداشت کیاجاسکتاہے۔