URDU NEWS

چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں جون 2020ءکے دوران 15.6 فیصد کمی

جون 2020ءکے دوران چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں 15.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2020ءمیں برآمدات کا حجم 18.3 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ جون 2019ءکے دوران چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات سے 23.11 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیاتھا۔ اس طرح جون 2019ءکے مقابلہ میں جون 2020ءکے دوران چمڑے کے ملبوسات کی قومی برآمدات میں 4.81 ملین ڈالر یعنی 15.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔