URDU NEWS

پاکستان ڈیری ایسو سی ایشن کے وفد کا ویٹرنری یونیورسٹی لا ہور کا دورہ ڈیری سیکٹر تر قی بارے دو طر فہ تحقیقی و تر بیتی اشتراک پر تبا دلہ خیال

پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر شہزا د امین کی قیا دت میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رکا دورہ کیا اور وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد سے ملا قا ت کی۔ دریں اثناڈیری ایسوسی ایشن وفد کا ویٹر نری یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد بھی ہوا ۔جس کی صدارت و ا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کرتے ہو ئے وفد کو یو نیور سٹی کے مختلف تعلیمی ، تحقیقی و تر بیتی پروگراموں، طبی و تشخیصی سہو لیات اور نیشنل اور انٹر نیشنل تعاون کے با رے میں دستاویزی فلم دکھائی۔
میٹنگ میںڈیری ایسو سی ایشن نے ویٹر نری یونیورسٹی کے ساتھ تحقیقی و تر بیتی پرو گرا مو ں با لخصو ص کسانوں تک جدید ٹیکنا لو جی ٹرا نسفر کر نے کے لیئے ورکنگ گرو پ کو با ضا بطہ بنانے سے متعلقہ اشتراک کی خوا ہش کا اظہار کیا۔ ایسو سی ایشن نے طلبہ کے انٹر ن شپ اور پوسٹ گریجو یٹ طلبہ کے تحقیقی پرا جیکٹس میںما لی معا ونت فراہم کر نے کی بھی پیشکش کی۔ ویٹر نری یونیورسٹی نے ڈیری ایسو سی ایشن کے تعا ون سے مستقبل قریب میں طلبہ کی سپو رٹ اور مو یشی پا ل کسا نو ں کو در پیش مسا ئل کے حل سے متعلقہ چھو ٹے تحقیق پرا جیکٹس پر کام کر نے کی خوا ہش کا بھی اظہار کیا۔ اجلا س میں ویٹرنری یونیورسٹی سے پرو فیسر ڈاکٹر را نا محمد ایوب ، ڈاکٹر محمد جنید اور مس حمیرا اقبال جبکہ ڈیری ایسو سی ایشن سے آپریشن مینیجر ڈاکٹر زبیر احمد اور مس مر حبا نے شر کت کی۔