URDU NEWS

لاہور: مچھلی منڈی کو چائنہ سکیم منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ

صوبائی دارلحکومت کے گنجان آباد علاقے بیرون لوہاری گیٹ میں واقعہ فش مارکیٹ کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔مذکورہ فش مارکیٹ چائنہ سکیم میں منتقل کی جائے گی۔ جہاں پنجاب حکومت ایک جدید انداز میں مچھلی منڈی قائم کرے گی۔ جس کا فنانشل ماڈل تیار کرلیا گیا ہے، نئی بنائی جانے والی فش مارکیٹ میں دکانداروں اور شہریوں کو جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گے۔