URDU NEWS

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں کمی

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی حکام کا روئی کی پیداوار بہتر رہنے کا عندیہ اورمارکیٹ طلب میں کمی ہے۔ایکسچینج میں وقفے کے بعد روئی کے دسمبر کے لیے سودے 0.33 سینٹ (0.5 فیصد) گرکر 62.95 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 10398 گانٹھوں کا کاروبار ہو جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 1387 کم ہیں۔